سورة المُؤمنون
ہر پیراگراف: پہلے آیتیں، پھر تفسیر۔
آیات 1–11 · تفسیر کے ساتھخدا کی اس دنیا میں کامیابی صرف اس شخص کے لیے ہے جو صاحبِ ایمان ہو، جو کسی اور والا نہ ہو کر ایک اللہ والا بن جائے۔آیات 12–16 · تفسیر کے ساتھانسان کا بچہ ماں کے پیٹ کے اندر پرورش پاتا ہے۔آیات 17–22 · تفسیر کے ساتھتخلیق کا یہ واقعہ جو ہر روز ماں کے پیٹ میں ہورہا ہے وہ بتاتاہے کہ اس دنیا کاخالق ایک حد درجہ باکمال ہستی ہے۔آیات 23–25 · تفسیر کے ساتھحضرت نوح جس قوم میں آئے وہ معروف معنوں میں کوئی ’’کافر‘‘ قوم نہ تھی۔آیات 26–27 · تفسیر کے ساتھحضرت نوح لمبی مدت تک اپنی قوم کو تلقین کرتے رہے۔آیات 28–30 · تفسیر کے ساتھشرک سے بھرے ہوئے ماحول میں جو چند افراد حضرت نوح پر ایمان لائے وہ اسی دن معنوی اعتبار سے خدا کی کشتی میں داخل ہوچکے تھے۔آیات 31–34 · تفسیر کے ساتھحضرت نوح کے مومنین کی نسل بڑھی اور اس پر صدیاں گزر گئیں تو دوبارہ وہ اسی گمراہی میں مبتلا ہوگئے،جس میں ان کے پچھلے لوگ مبتلا ہوئے تھے۔آیات 35–38 · تفسیر کے ساتھاس آیت میں آخرت کے بارے میں جو کلمات نقل کیے گئے ہیں وہ کبھی زبان حال سے ادا ہوتے ہیں اور کبھی زبان قال سے۔آیات 39–41 · تفسیر کے ساتھخدا کا پیغمبر جس چیز کے اعلان کے لیے آتا ہے وہ اس کائنات کی سب سے سنگین حقیقت ہے۔آیات 42–44 · تفسیر کے ساتھپیغمبروں کے بعد ہمیشہ ان کی امتوں میں بگاڑ آتا رہا۔آیات 45–49 · تفسیر کے ساتھحضرت موسیٰ اور حضرت ہارون بنی اسرائیل کے فرد تھے۔آیت 50 · تفسیر کے ساتھحضرت مسیح کی بغیر باپ کے پیدائش ایک بے حد انوکھا واقعہ تھا۔آیات 51–52 · تفسیر کے ساتھدین اصلاً صرف ایک ہے۔آیات 53–56 · تفسیر کے ساتھخدا کا دین جب اپنی اصل روح کے ساتھ زندہ ہو تو وہ لوگوں میں خوف پیدا کرتاہے اور جب دین کی اصل روح نکل جائے تو وہ فخر کا ذریعہ بن جاتاہے۔آیات 57–62 · تفسیر کے ساتھجو شخص اللہ کو اس طرح پائے کہ اس پر اللہ کی ہیبت طاری ہوجائے وہ عام انسانوں سے بالکل مختلف انسان ہوتاہے ۔آیات 63–67 · تفسیر کے ساتھجو لوگ دنیا پرستی میں غرق ہوں انھیں خدا اور آخرت کی باتوں سے دل چسپی نہیں ہوتی۔آیات 68–71 · تفسیر کے ساتھحق وہ ہے جو حقیقتِ واقعہ کے مطابق ہو۔آیات 72–74 · تفسیر کے ساتھپیغمبر اپنے مخاطبین سے کبھی مالی غرض نہیں رکھتا۔آیات 75–77 · تفسیر کے ساتھمکی دور میں جب قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کورد کردیا تو اللہ تعالیٰ نے چند سال کے لیے مکہ والوں کو قحط میں مبتلا کردیا۔آیات 78–80 · تفسیر کے ساتھانسان اس کائنات کی وہ خاص مخلوق ہے جس کو استثنائی طورپر سننے اور دیکھنے او ر سوچنے کی اعلیٰ صلاحیتیں دی گئی ہیں۔آیات 81–83 · تفسیر کے ساتھانسان کو عقل دی گئی ہے۔آیات 84–89 · تفسیر کے ساتھان آیات میں اس تضادِ فکر کا تذکرہ ہے جس میں ہر دور کے بیشتر لوگ مبتلا رہے ہیں۔آیات 90–92 · تفسیر کے ساتھاقتدار کی یہ فطرت ہے کہ وہ تقسیم کو گوارا نہیں کرتا۔آیات 93–95 · تفسیر کے ساتھپیغمبر کی اس دعا کا تعلق خود پیغمبر کے دل کی کیفیت سے ہے، نہ کہ خدا کے عذاب سے۔آیات 96–98 · تفسیر کے ساتھخدا کا داعی جب لوگوں کو حق کی طرف بلاتا ہے تو اکثر ایسا ہوتاہے کہ لوگ اس کے دشمن بن جاتے ہیں۔آیات 99–104 · تفسیر کے ساتھموت آتے ہی آدمی موجودہ دنیا سے جدا ہوجاتا ہے۔آیات 105–108 · تفسیر کے ساتھآخرت کے مناظر آنکھوں سے دیکھ لینے کے بعد کسی کویہ موقع نہیں دیا جائے گا کہ وہ دوبارہ موجودہ دنیا میں آکر رہے اور صحیح عمل کا ثبوت دے۔آیات 109–111 · تفسیر کے ساتھدنیا کی زندگی میں جب کہ ابھی آخرت کے حقائق آنکھوں کے سامنے نہیں آئے تھے۔آیات 112–114 · تفسیر کے ساتھعیش وہی ہے جو ابدی ہو۔آیات 115–118 · تفسیر کے ساتھانسانوں میں دو قسم کے انسان ہیں۔