ان کی تفسیر سے، اس کیفیت کے لیے چنا گیا۔
قرآن 2:286اللہ کسی پر ذمہ داری نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت کے مطابق۔ اس کو ملے گا وہی جو اس نے کمایا اور اس پر پڑے گا وہی جو اس نے کیا۔ اے ہمارے رب، ہم کو نہ پکڑاگر ہم بھولیں یا ہم غلطی کرجائیں۔ اے ہمارے رب، ہم پر بوجھ نہ ڈال جیسا بوجھ تو نے ڈالا تھا ہم سے اگلوں پر۔ اے ہمارے رب، ہم سے وہ نہ اٹھوا جس کی طاقت ہم کو نہیں۔ اور درگزر کر ہم سے۔ اور ہم کو بخش دے اورہم پر رحم کر۔ تو ہمارا کار ساز ہے۔ پس انکار کرنے والوں کے مقابل میں ہماری مدد کر۔
تفسیرلیکن اگر وہ صبر کے ساتھ اپنے مقصد پر جما رہے تو یہ عسر اس کے لیے نئے یسر تک پہنچنے کا زینہ بن جاتا ہے۔
تفسیراس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اللہ کی طرف دیکھے، وہ اپنی استطاعت کے بقدر اپنی جدوجہد کو برابر جاری رکھے۔
تفسیراسی طرح انسان کے ڈیولپمنٹ کے لیے بھی سختی اور نرمی دونوں کا پیش آنا ضروری ہے۔
تفسیراس دنیا میں ایک بندہ خدا کے ساتھ سختی کے حالات اس لیے پیش آتے ہیں کہ اس کی چھپی ہوئی صلاحیتیں بیدار ہوں۔