ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
آدمی جو کچھ بولتاہے یا جو کچھ کرتا ہے، وہ کائناتی انتظام کے تحت فوراً ریکارڈ ہوجاتا ہے۔
ہر آدمی جو کچھ سوچتا یا کرتا ہے وہ اس کے اپنے وجود کے ساتھ نقش ہورہا ہے۔
اس کے بعد ہر ایک کو ا س کی زندگی کا اعمال نامہ دیاجائے گا۔
انسان جو کچھ کرتا ہے وہ سب خداکے انتظام کے تحت ریکارڈ ہو رہا ہے۔
انسان کی نیت، اس کا قول اور اس کا عمل سب نہایت صحت کے ساتھ خدائی انتظام کے تحت ریکارڈ ہورہا ہے۔