ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
کیوں کہ ان کے انبیاء اور ان کے صحیفے ان کو قرآن اور پیغمبر آخر الزماں کے بارے میں صاف لفظوں میں پیشگی خبر دے چکے تھے، حتی کہ ان کے لیے اسے جاننا ایسا ہی تھا جیسا اپنے بیٹے کو جاننا۔
پیغمبر آخر الزماں کی بعثت سے پہلے اللہ تعالیٰ نے یہ اہتمام کیا کہ پچھلے نبیوں کی زبان سے آپ کی آمد کا پیشگی اعلان کیا۔
اس طرح قدیم آسمانی کتابوں میں واضح طور پر پیغمبرآخرالزماں کی پیشگی خبر موجود تھی۔