ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
وہ بھول جاتے ہیں کہ خدا آدمی کی قلبی استعداد کی بنیاد پر کسی کو اپنے دین کا نمائندہ چنتا ہے، نہ کہ نمائشی چیزوں کی بنیاد پر۔
اور پوری نسل میں جو سب سے بہتر انسان ہوتاہے اس کو نبوت کے لیے چن لیتاہے۔
اور اگر کسی کے اندر باطنی جوہر موجود ہو تواسی باطنی جوہر کی بنیاد پر اس کو اپنے دین کے لیے منتخب فرما لیتاہے۔