ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
کائنات اپنے خالق کا تعارف ہے۔
اور جو شخص سنجیدگی کے ساتھ کائنات کے نظام پر غور کرے وہ مخلوقات کے اندر اس کے خالق کو پالے گا۔
کائنات زبانِ حال سے اپنے خالق کی جن صفات کی خبر دے رہی ہے، قرآن میں انہیں صفات کو الفاظ کی صورت دے دی گئی ہے۔
کائنات اپنی تخلیقی معنویت کی صورت میں خدا کی صفات کا آئینہ ہے۔