ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
انسان ہر وقت اس نازک امکان کے کنارے کھڑا ہوا ہے کہ اس کی موت آجائے اور اچانک وہ مالک کائنات کے سامنے حساب کتاب کے لیے پیش کردیا جائے۔
موت آتے ہی آدمی موجودہ دنیا سے جدا ہوجاتا ہے۔
موت کے بعد جو چیز آدمی کے ساتھ جاتی ہے وہ اس کے نیک اعمال ہیں، نہ کہ دنیوی عزت اور مادی سازوسامان۔
موت سے پہلے کی زندگی میں جن لوگوں نے جنت والے اعمال کیے ہیں ان کو موت کے بعد کی زندگی میں جنت ملے گی۔