ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
جو لوگ اپنے کو اللہ کے حوالے کیے ہوئے نہ ہوں وہ اپنے کو اپنے دنیوی مفاد کے حوالے کیے ہوئے ہوتے ہیں۔
جو لوگ خدا کے عابد نہ بنیں وہ امتحان میں ناکام ہوگئے ۔
جو لوگ دنیا میں خدا کے داعی کے آگے نہ جھکیں وہ اپنے لیے یہ خطرہ مول لے رہے ہیں کہ آخرت میں انہیں خدا کے عذاب کے آگے جھکنا پڑے۔