ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
قیامت دراصل اسی دن کا نام ہے جب کہ غیب کا پردہ پھٹ جائے اور خدا اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ بالکل سامنے آجائے۔
قیامت آنے کے بعد موجودہ دنیا ایک اور دنیا بن جائے گی۔
قیامت میں موجودہ زمین ایک وسیع اور ہموار فرش کی مانند بنادی جائے گی۔
مگر قیامت کا عذاب آدمی کو اس طرح گھیرے ہوئے ہوگا کہ وہاں یہ ممکن نہ ہوگا کہ آدمی اپنے جسم کے کسی حصہ کو اس کی زد میں آنے سے روک سکے۔
قیامت جب آئے گی تو وہ اتنی ہولناک ہوگی کہ آدمی اپنے ان رشتوں اور مفادات کو بھول جائے گا جن کو آج وہ اتنا اہم سمجھے ہوئے ہے کہ ان کی خاطر وہ حق کو نظر انداز کر دیتا ہے۔
جب قیامت آئے گی تو دنیا کا موجودہ نظام درہم برہم ہوجائے گا۔
قیامت کا زلزلہ مدتِ امتحان کے ختم ہونے کا اعلان ہوگا۔
قیامت کا بھونچال ہر چیز کو توڑ پھوڑ کر رکھ دے گا۔