ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
حق کی دعوت جس شخص کےلیے اس کے دل کی آواز ثابت ہو وہی علم والا انسان ہے۔
علم والا وہ ہے جو معرفت والا ہو۔
علم والا وہ ہے جس کی نفسیات میں خدا کی یاد سے ہلچل پیدا ہوتی ہو،اور بے علم والا وہ ہے جس کی نفسیات کو صرف مادی حالات بیدار کریں۔