ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں وہی ہدایت کا راستہ پاتے ہیں۔
ہدایت اس کو ملتی ہے جو شیطان کے وسوسہ سے اپنے کو بچائے اور خدائی دلیل کو پہچان کر اس کے آگے جھک جائے۔
مگر خدائی ہدایت نامہ کو واقعی طورپر اپنے لیے ہدایت بنانا اسی وقت ممکن ہے جب کہ آدمی انجام کا اندیشہ رکھتا ہو۔
حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں اسی شخص کو راستہ دکھایا جاسکتا ہے جو راستہ دیکھنا چاہے۔
ان دونوں میں صرف پہلی قسم کے انسان ہیں جن کو ہدایت کی توفیق ملتی ہے۔
جو آدمی اپنی اس فطری صلاحیت کو استعمال کرتا ہے وہ ہدایت پاتا ہے۔
مگر یہ نصیحت صرف ان لوگوں کو فائدہ دیتی ہے جو عقل والے ہوں۔
مگر اس کی ہدایت کے لیے انسان کے اندر اور اس کے باہر اتنا زیادہ سامان رکھا گیاہے کہ اگرآدمی واقعةً سنجیدہ ہو تو وہ کبھی غلط راستہ اختیار نہ کرے۔