ہر جواب تفسیر قرآن سے جوں کا توں لیا گیا ہے، اس حصے کے ساتھ جہاں سے وہ لیا گیا ہے۔
خدا کو چھوڑ کر انسانوں نے جو خدا بنائے ہیں ان میں سے ہر ایک کا یہ حال ہے کہ وہ نہ کوئی چیز بطور خود پیدا کرسکتے ہیں اور نہ کسی چیز کو بطور خود مٹا سکتے ہیں۔
مگر انسانوں نے اب تک جتنے شرکا ء فرض کیے ہیں، سب کے سب وہ ہیں جن کے اندر نہ سننے کی طاقت ہے اور نہ دیکھنے کی۔
مشرکین نے خدا کے سوا جتنے شریک خدا کے گھڑے ہیں یا منکرین نے خدا کو چھوڑ کر جن دوسری چیزوں کو خدا کا بدل بنانے کی کوشش کی ہے، ان میں سے کوئی بھی نہیں جس کے اندر ذاتی تخلیق کی صلاحیت ہو۔
زمین وآسمان کی صورت میں جو واقعہ ہمارے سامنے ہے وہ اتنا عظیم واقعہ ہے کہ یہ ناقابل قیاس ہے کہ ان معبودوں میں سے کسی معبود نے ان کو وجود عطا کیا ہو جن کی لوگ خدا کے سوا تعظیم وتقدیس کرتے ہیں۔