آخرت کا چاہنے والا وہی بن سکتاہے جو الله پر بھروسہ کرنے والا ہو۔
دنیا کی کامیابی ہو یا آخرت کی کامیابی، دونوں ہی اللہ کے فراہم کیے ہوئے مواقع اور انتظامات کو استعمال کرنے کا دوسرا نام ہیں۔
دنیا آخرت کی تمثیل ہے۔
ماحول پر ناحق کا غلبہ ہو، اس وقت کوئی شخص حق کو قبول کرلے تو وہ سخت آزمائش میں پڑ جاتا ہے۔
جنت کے دروازے ان لوگوں کےلیے کھولے جاتے ہیں جو اپنے دل کے دروازے نصیحت کےلیے کھولیں۔
موجودہ دنیا میں آدمی کے عمل کے معنوی نتائج سامنے نہیں آتے۔
انسان کی گمراہی کا اصل سبب یہ ہے کہ وہ دنیا کی رونقوں اور دنیا کے مسائل میں اتنا گم ہوتا ہے کہ اس سے اوپر اٹھ کر سوچ نہیں پاتا۔
افراد کے لیے جس طرح فنا کا قانون ہے اسی طرح قوموں اور بستیوں کے لیے بھی فنا کا قانون ہے۔
دین یہ ہے کہ آدمی اپنے خالق کو اس طرح پالے کہ اس کی یاد میں اور اس کی شکر گزاری میں اس کے صبح و شام بسر ہونے لگیں۔
ان الفاظ میں انسان کی پسند کی اس دنیا کی تصویر ہے جو اس کے خوابوں میں بسی ہوئی ہے۔
بدر کے قیدیوں کو فدیہ لے کر چھوڑنا مسلمانوں کے لیے ایک جنگی غلطی تھی۔
موت کا واقعہ اس بات کا آخری ثبوت ہے کہ انسان خدائی طاقتوں کے آگے بالکل بے بس ہے۔
کسی بندہ کے اوپر اللہ کا سب سے پہلا حق یہ ہے کہ وہ عبدیت کے اس عہد کو نبھائے جو پیدا کرنے والے اور پیدا کیے جانے والے کے درمیان اول روز سے قائم ہوچکا ہے۔
سمندر سے بھاپ اٹھ کر فضا میں جاتی ہے اور بادل بن جاتی ہے۔
دنیا میں آدمی جب حق کا انکار کرتاہے تو وہ کسی بھروسہ پر حق کا انکار کرتا رہے۔
داعی اولاً دلیل کی زبان میں اپنی بات کہتاہے۔
انسانی کارخانے اس پر قادر نہیں کہ وہ ایک ایسی مشین بنادیں کہ اس کے بطن سے اسی قسم کی بے شمار مشینیں خود بخود نکلتی چلی جائیں۔
اللہ نے جس اسکیم کے تحت انسان کو بنایا اور اس کو زمین پر رکھا، اس کا یہ تقاضا تھاکہ وہ انسانوں کی ہدایت کا انتظام کرے۔
قیامت میں پیغمبر اور داعيانِ حق جو شفاعت کریں گے وہ حقيقتاً شفاعت نہیں ہے بلکہ شہادت ہے۔
درخت سے ایک پھل کا نکلنا یا ماں کے پیٹ سے ایک زندہ وجود کا پیدا ہونا اپنی نوعیت کے اعتبار سے ویسا ہی واقعہ ہے جیسا موجودہ دنیا کے اندر سے آخرت کی دنیا کا برآمد ہونا۔
ایک ’’حق‘‘ وہ تھا جس کو لے کر فرشتے حضرت ابراہیم ؑکے پاس آئے تھے۔
مرد اور عورت جب نکاح کے ذریعہ ایک دوسرے کے ساتھی بنتے ہیں تو اس کا اصل مقصد شہوت رانی نہیں ہوتا بلکہ یہ اسی قسم کا ایک با مقصد تعلق ہے جو کسان اور کھیت کے درمیان ہوتا ہے۔
حضرت موسیٰ کو پہلی بار نبوت پہاڑ کے اوپر ملی تھی اور دوسری بار بھی تورات کے احکام ان کو پہاڑ پر بلا کر دیے گئے۔